ماریوپول سے گرفتار ہونے والے برطانوی کرائے کے فوجی نے سچ اگل دیا
ماسکو(صداۓ روس)
ماریوپول سے گرفتار ہونے والا ایک برطانوی شہری کرائے کا فوجی جس کی شناخت ایڈن اسلن کے نام سے ہوئی ہے، جو روسی فوج کے خلاف لڑ رہا تھا نے کہا ہے کہ یوکرین کے بندرگاہی شہر ماریوپول میں صورتحال “تباہ کن” ہے اور سب تباہی کا اکیلا ذمہ دار یوکرین اور اس کی افواج ہیں. برطانوی شخص نے بظاہر اس ہفتے کے شروع میں یوکرائنی میرینز کے ساتھ روسی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اسلن نے کہا کہ جب اس نے 2018 میں یوکرین کی فوج میں شمولیت اختیار کی تو اسے یقین تھا کہ وہ “حق” پر ہیں۔ اس نے وضاحت کی کہ ماریوپول کی صورتحال اس کے لیے ضمیر کو جگانے والی تھی. برطانوی کرائے کے فوجی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے اپنے کمانڈروں کو شہر چھوڑنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انھوں نے ٹھہرنے کا انتخاب کیا اور ہمیں بھی نہ جانے دیا، کیونکہ یوکرینی حکومت ایسا نہیں چاہتی تھی کہ ہم شہر خالی کریں.
جاری ویڈیو میں اسلن کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ماریوپول میں صورتحال تباہ کن ہے۔ اگر کرائے کے فوجی یوکرین چھوڑ دیتے تو اس سے شہر کی تباہی کو بچایا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے شہر میں رہنے کا انتخاب کیا۔ زیلنسکی کا اس فیصلے میں بڑا کردار تھا۔ وہ انہیں جانے کے لیے کہہ سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہ کہا۔ برطانوی کرائے کے فوجی نے بتایا کہ میں شہر میں نہیں رہنا چاہتا تھا، میں وہاں سے جانا چاہتا تھا کیونکہ ہمیں جنگ کی ضرورت نہیں تھی.
اس نے بتایا کہ شہر میں ہفتوں کی شدید لڑائی کے دوران جو کچھ میں نے دیکھا اس نے یوکرائنی فوج کے بارے میں میرے خیالات کو اور بھی مایوس کیا۔ اسلن نے کہا یہ پہلی بار حقیقت کو دیکھنے جیسا تھا کہ یوکرائنی فوج کی جانب سے شہریوں سے ناروا سلوک کیا جاتا تھا. کرائے کے فوجی نے بتایا کہ یوکرینی فوجیوں نے سپر مارکیٹوں کو اس وقت لوٹا جب شہریوں کو محصور شہر میں زندہ رہنے کے لیے خوراک کی ضرورت تھی۔ یوکرینی فوجی سپر مارکیٹوں سے کھانا لیتے تھے۔ وہ شہریوں کو پانی لینے کے لیے باہر جانے سے روکتے تھے۔ وہ شہریوں کو کسی سپر مارکیٹ سے پانی لینے سے روکتے تھے اور اگر کوئی پانی لینے میں کامیاب ہوتا تو اس سے پانی چھین لیتے تھے.
جب یوکرین کی فوج کی جانب سے شہر میں شہریوں کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ یوکرینی فوجی مجرم ہیں، کیونکہ انہوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے.