ہومتازہ ترینروس یوکرین میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا فوری جواب دے...

روس یوکرین میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا فوری جواب دے گا، روسی صدر

روس یوکرین میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا فوری جواب دے گا، روسی صدر

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر سے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک یوکرین میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا اسے ماسکو کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روس کی اسٹریٹیجک سیکورٹی کو خطرے کی صورت میں کریملن کی جانب سے کیا ردعمل ظاہر کیا جائے گا اس بارے میں تمام فیصلے پہلے ہی کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں باہر سے مداخلت کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ جاننا ہوگا کہ روس کا ردعمل اور تیز ہوگا۔” ہمارے پاس ہر طرح کے ہتیار ہیں جو مغرب حاصل نہیں کرسکتا اور ہم اپنے ہتھیاروں پر فخر نہیں کریں گے لیکن ضرورت پڑنے پر ہم ان کا استعمال ضرور کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اسے جان لے۔

ساتھ ہی روسی صدر نے زور دیا کہ روس یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے لیے مقرر کردہ اہداف حاصل کرے گا۔ صدر پوتن نے زور دے کر کہا کہ ہمارے فوجی اور افسران، نیز دونباس ملیشیا، بہادری سے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ تمام مقاصد پورے کیے جائیں گے۔ یاد رہے روس کا یہ بیان برطانیہ کے جواب میں آیا ہے جس میں برطانوی وزیر دفاع جیمز ہیپی نے روس پر یوکرین کے حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی فوج کی کارروائیاں جائز ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل