تازہ ترین
مزید سابق سوویت ریاستیں بھی یونین سٹیٹ میں شامل ہو سکتی ہیں، بیلاروس

مزید سابق سوویت ریاستیں بھی یونین سٹیٹ میں شامل ہو سکتی ہیں، بیلاروس
مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا خیال ہے کہ بیلاروس اور روس کی یونین ریاست دوسرے ممالک کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ بیلا روسی صدر کی پریس سروس کے مطابق بیلاروسی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ سابق سوویت یونین کی دیگر جمہوریہ بھی ایسی یونین میں شامل ہو جائیں گی. انہوں نے وورونز ریجن کے گورنر الیگزینڈر گوسیو کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ سوویت یونین کی سابقہ ریاستیں بھی ہماری یونین اسٹیٹ میں شمولیت اختیار کر سکتی ہیں. بیلا روس صدر کی پریس سروس نے اطلاع دی کہ یونین اسٹیٹ کے قیام کے لئے تیزی سے کام جاری ہے. لوکاشینکو نے بتایا کہ وہ بیلاروس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں روسی خطوں کی بڑی دلچسپی دیکھتے ہیں۔
انہوں نے گورنر الیگزینڈر گوسیو کو کہا کہ آپ کا شکریہ کہ ہمیں آپ کا تعاون میسر ہے اور ہم نئے اصولوں پر مبنی ایک واحد مرکزی ریاست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کسی کو ناراض نہ کیا جائے تاکہ خودمختار اور آزاد ریاستیں – بیلاروس اور روس مستقبل میں مل کر ترقی کریں۔
انٹرنیشنل
ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا