دبی : ملک خرم شہزاد اعوان
پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای/کے پی کے,اوورسیز ٹیم کی جانب سے ایک کامیاب پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا.
میزبانی کے فرائض قیصر خان آفریدی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای /کے پی کے اوورسیز ٹیم نے سر انجام دیئے.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. ساجد حسین طوری وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے ویڈیو لنک پر خصوصی خطاب کیا. تقریب کے مہمان خصوصی حافظ طارق محمود صدر علماء مشائخ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و اوورسیز پاکستان کمیٹی کوآرڈینیشن تھے .میاں منیر ہانس صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کے پی کے اوورسیز پاکستان ٹیم کی مہمان نوازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور نو منتخب میڈیا کوآرڈینیٹر فرزانہ اعوان کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی. مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکمت عملی اور موجودہ صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اعلیٰ قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر اظہارِ تشکر کیا.
مقررین میں سردار جاوید یعقوب صدر پی پی پی یو اے ای ،ملک خادم شاہین۔عرفان قمر گوندل۔ملک اسلم۔ سیکرٹری جنرل پی پی پی یو اے ای ، گل قاسم بلوچ سینیئر نائب صدر پی پی پی یو اے ای ، علی گوہر شہانی سینیئر نائب صدر پی پی پی یو اے ای ، فاروق بانیاں ، طالب طاس، محمد اسلم خصخیلی، محبوب کسانہ، زاہدہ ملک اعوان جنرل سیکرٹری لیڈیز ونگ یو اے ای، فرزانہ اعوان نومنتخب میڈیا کوآرڈینیٹر یو اے ای ، مومی گل ملک نائب صدر پی پی پی یو اے ای ،و دیگر کارکنان وعہدیدارن نے خطاب کیا. یو اے ای بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے خصوصی طور پر شرکت کی.
تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ کیا گیا.