ہومپاکستانپاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کا سالانہ اجلاس

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کا سالانہ اجلاس

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کا سالانہ اجلاس

یوگنڈا (صداۓ روس)
کل پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کا سالانہ اجلاس عام ساڑھے تین سال کے التوا کے بعد بوٹانیکل گارڈن میں جھیل وکٹوریہ کے خوبصورت کنارے منعقد ہوا ۔ پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے سالانہ اجلاس کے موقع پر عید ملن پارٹی کا بھرپور اہتمام بھی کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ سالانہ اجلاس عام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں جناب عمران ندیم جنرل سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے ساڑھے تین سال کی رپورٹ پیش کی اور کووڈ کی و با کے مشکل ترین دنوں میں پاکستانی کمیونٹی اور یوگنڈا کے عام لوگوں کو دی جانے والی ریلیف کا تفصیلی ذکر کیا ۔

عمران ندیم کی تفصیلی رپورٹ کے بعد پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے دو سال کے لئے انتخابات ھوئے جس میں متفقہ طور پر جناب عمران ندیم پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے نئے چیرمین منتخب ہوئے اور صداقت علی بھٹہ سینئر وائس چیئرمین بنائے گئے ۔ مختار احمد جنرل سیکرٹری منتخب ، محمد مقدر جائنٹ سیکرٹری آغا اسلم میڈیا کورڈینیٹر ، امین محمد فنانس سیکرٹری ، یاسر ملک اور حسنین علی انفرمیشن سیکرٹری، جنابہ رشیدہ شبیر صاحبہ صدر خواتین ونگ ، نوید احمد صدر یوتھ ونگ منتخب ہوئے ۔عہدےداروں کے علاؤہ 14رکنی ایگزیکٹو کمیٹی بھی منتخب ہوئ۔۔ عہدے داروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے جناب طارق جاوید چٹھہ ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز نے حلف لیا۔جناب عمران ندیم چئرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے دور میں پاکستانی کمیونٹی اور یوگنڈا کے عام أدمیوں کے لیے بھرپور کوشش کروں گا تاکہ پاکستان کا نام روشن ہوسکے ۔۔

عمرا ن ندیم نو منتخب چیئرمین کے خطاب کے بعد مہمان خصوصی جناب عزت مآب سفیر پاکستان حسن وزیر صاحب نے خطاب کیا اور انھوں نے اپنے خطاب میں پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے اقدامات پر دل کھول کر تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ نئ ٹیم یوگنڈا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کرے گی ۔اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستانی ایمبیسی پورا تعاون کرے گی ۔۔ أغا اسلم میڈیا کورڈینیٹر پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کا سالانہ اجلاس

انٹرنیشنل