وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست عمران خان کی عادت بن گئی ہے، عمران خان جسے پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے اب اسے وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حلقوں کی عوام بتاتی ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد انہوں نے منتخب اراکین کو نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کے 95 فیصد ایم این ایز اور ایم پی ایز انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی طرف نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے لیے مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ عمران خان آج بھی قانون سے بالاتر ہے اور کوئی ادارہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست عمران خان کی عادت بن گئی ہے، عمران خان جس کو پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے ان کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔