پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کا بیان سامنے آگیا۔
آصف زرداری ایک غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا۔
تاہم اب بختاور بھٹو نے آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے سے سامنے آنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے؟ انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں’۔
آصف زرداری کی بیٹی نے والد کی دبئی جانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا ‘پہلی سالگرہ ایک نانا کے طور پر وہ یہاں اپنے نواسے کے ساتھ گزارنے آئے ہیں (جو پچھلے مہینے طبی مسائل کی وجہ سے دبئی نہیں آسکے تھے)’۔