پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا، سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔