ہومپاکستانپاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد قرض دلانے میں امریکا اپنا...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد قرض دلانے میں امریکا اپنا کردار ادا کرے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں انہوں نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے امریکا سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالرز قرض دینے کا عمل تیز کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے آرمی چیف نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن سے گفتگو میں زور دیا کہ وائٹ ہاؤس قرض کا عمل تیز کروانے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل