آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور سی پیک پر گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو چین کے ساتھ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔
چینی سفیر نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے تحفظ پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔