ہومپاکستانپی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی غیر حاضری پر کارروائی...

پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی غیر حاضری پر کارروائی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان قومی اسمبلی کی مسلسل غیر حاضری پر ان کی رکنیت ختم کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی، جس پر اسپیکر کی جانب سے آئین و قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر ارکان کا معاملہ ایوان میں قرارداد کی صورت میں اٹھایا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بغیر اطلاع 40 روز سے زائد غیر حاضر رہنے پر ان اراکین کی رکنیت ختم کی جائے۔

اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ صالح محمد خان، غلام محمد لالی ، میاں محمد سومرو اور غلام بی بی بھروانہ 40 دن سے غیر حاضر ہیں، انہوں نے ایوان سے استعفیٰ دیا اور نہ ہی چھٹی کی درخواست دی۔ اس قرارداد پر قانون اور آئین کے مطابق کارروائی ہوگی، فی الحال اس معاملے کو مؤخر کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل