ہومپاکستانتھر: کوئلے سے چلنے والے 330 میگاواٹ بجلی گھر کے منصوبہ کا...

تھر: کوئلے سے چلنے والے 330 میگاواٹ بجلی گھر کے منصوبہ کا افتتاح

صحرائے تھر میں کالا سونا کہلانے والا کوئلے پر چلنے والا 330 میگاواٹ بجلی گھر کا ایک اور منصوبہ مکمل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرکول بلاک ٹو کے پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا، منصوبے کے بعد مجموعی طور پر 990 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ ٹرانسمیشن سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

330 میگاواٹ کا بجلی گھر فعال ہونے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آنےکی امید ہے۔ اس وقت تھر میں کوئلے پر چلنے پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بجلی کے بحران کے خاتمے میں سندھ حکومت اہم کردار ادا کر رہی ہے، تھر کے اس منصوبے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل