پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی کا بیانیہ نہیں ہے ہر انسان کا اپنی رائے ہوتی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے۔
واضح رہے کہ 9 اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔