خیبرپختونخوا کے اسکولز میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں شدید گرمی کے پیش نظر کیا گیا، تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پر کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کیلئے ہوگا۔