ہومپاکستانپاکستانی ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان وفات پاگئے

پاکستانی ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان وفات پاگئے

پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

31 جنوری 1938ء کو بہاولپور میں پیدا ہونے والے مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وفات پا گئے۔

اولمپیئن مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، مطیع اللہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل