ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کرکے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے خط چیرمین پی ٹی آئی کو لکھا گیا ہے جس میں ان سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات و اسٹیٹمینٹس اور اکاؤنٹس سے نکلوائی گئی رقوم کا ریکارڈ طلب کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خط میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے لیے تشکیل دی گئی انکوائری ٹیم نے عمران خان کو خط ارسال کرکے تفصیلات طلب کی ہیں۔