وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلہ کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والوں میں لاہور پولیس کے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایچ ایچ اوز کا تبادلہ کر دیا تھا۔