الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
الجیریا کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں۔ آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی الجیریا میں ہر سال آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے واقعے میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک لاکھ ایکڑ زمین مکمل جل گئی تھی۔