ہومپاکستانایس ایم ایس کے ذریعے سیلاب زدگان کو فنڈ دینے کی سہولت...

ایس ایم ایس کے ذریعے سیلاب زدگان کو فنڈ دینے کی سہولت متعارف

پی ٹی اے نے موبائل فون ایس ایم ایس کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے وزیراعظم کے فنڈ میں رقم جمع کرانے کی سہولت متعارف کرادی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی غرض سے وزیراعظم فلڈ ریلیف 2022ء کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کردیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہری موبائل فون سے ’’فنڈ‘‘ لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں، تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے این ڈی ایم اے کو مطلع کریں گے۔

پی ٹی اے نے یہ نوٹی فکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تباہ کن سیلاب کی صورتحال میں اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022ء ‘‘قائم کیا تھا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق عوام ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ’ اکاؤنٹ نمبر G-12164 میں عطیات جمع کراسکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل