ہومپاکستانسندھ: سیلاب فنڈ کی کٹوتی میں جوڈیشل افسران اور ملازمین کو چھوٹ...

سندھ: سیلاب فنڈ کی کٹوتی میں جوڈیشل افسران اور ملازمین کو چھوٹ مل گئی

سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے سیلاب فنڈ کی کٹوتی میں جوڈیشل افسران اورملازمین کو چھوٹ مل گئی ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ نے جوڈیشل افسران اورملازمین کواستثنیٰ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکٹ برانچز اور ضلعی عدالتوں کےافسران اورملازمین کی تنخواہ سےکٹوتی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ’سندھ فلڈ ریلیف فنڈ‘ قائم کیا تھا ۔ سندھ حکومت نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران 5 دن کی تنخواہ جبکہ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی دو دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل