ہومانٹرنیشنلیوکرین میں بجلی کا بحران شدید، ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

یوکرین میں بجلی کا بحران شدید، ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

یوکرین میں بجلی کا بحران شدید، ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے شہر نکولائیف کے میئر الیگزینڈر سینکیوچ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ توانائی کی بچت کے مقاصد کے لیے یوکرین کے شہر نکولائیف میں ٹریفک لائٹس بند کر دی جائیں گی، اور الیکٹرک گاڑیوں کے ٹریفک میں 60 فیصد کمی کی جائے گی۔ یوکرین کی خبر رساں ایجنسی یو این این نے سینکیوچ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیکولائیف شہر کے میئر نے مقامی لوگوں سے صبح 7:00 بجے سے رات 11:00 بجے کے درمیان بجلی کی کھپت کو جتنا ممکن ہو کم کرنے کی ہدایات دی ہیں.

اس سے قبل نکولائیف ریجن کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ویتالی کم نے بدھ کی شام کہا تھا کہ جمعرات کو پورے علاقے میں فیکٹریاں بند کر دی جائیں گی اور دکانوں کی لائٹیں بند کر دی جائیں گی۔ انہوں نے علاقے کے رہائشیوں اور فوج سے بجلی کی بچت کرنے پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا تھا کہ ملک جمعرات سے بلیک آؤٹ کی طرف سوئچ کر دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل