ہومپاکستانپاک روس سفارتی تعلقات کے 75 سال، پاکستانی عوام میں روسی پرچم...

پاک روس سفارتی تعلقات کے 75 سال، پاکستانی عوام میں روسی پرچم تقسیم

اسلام آباد (صدائے روس)
روس کے قومی پرچم ڈے پر اسلام آباد مونومنٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، روسی سفیر دانیلہ گانیج نے پاکستانی بچوں اورعوام کے ساتھ اپنا قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ خوش قسمت ہیں کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب میں پاکستان مونومنٹ اسلام آباد کو روسی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے روشنیوں سے نہلا دیا گیا۔

روسی سفیر دانیلہ گانیج نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے مہمان نوازی پربہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان مونومنٹ پر روس کا جھنڈا آویزاں کرنے پر پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ تقریب دونوں ممالک کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔

ن کا مزید کہنا تھا 14 اگست پر پاکستان کا جھنڈا ماسکو کے سینٹر پر آویزاں کیا تھا۔ تقریب میں پاکستانی عوام کے علاوہ روسی شہریوں نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاکستانی عوام میں روسی پرچم بھی تقسیم کیے گئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں