ماسکو کے تاشقند کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، روسی صدر
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ازبکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کے نام ایک پیغام میں ماسکو اور تاشقند کے درمیان تعلقات کی مثبت صورتحال پر روشنی ڈالی۔ ازبک صدارتی پریس سروس کے مطابق صدر پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس اور ازبکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کے جذبے سے کامیابی کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، شنگھائی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اور دیگر کثیر جہتی پلیٹ فارمز میں ماسکو تاشقند تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
روسی صدر نے ازبکستان کی کامیاب اقتصادی اور سماجی ترقی کو بھی سراہا اور مزید کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے، ہم اپنے دوست ممالک کے مفادات اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام شعبوں میں تعمیری دو طرفہ تعلقات کو مسلسل فروغ دیتے رہیں گے۔
Monitor phone from anywhere and see what’s happening on target phone. You will be able to monitor and store call logs, messages, social activities , images , videos, whatsapp and more. Real-time monitoring of phones, No technical knowledge is required, no root is required.