ہومتازہ ترینروس میں کار سواروں کی حفاظت کے لئے نئی اصلاحات کا فیصلہ

روس میں کار سواروں کی حفاظت کے لئے نئی اصلاحات کا فیصلہ

روس میں کار سواروں کی حفاظت کے لئے نئی اصلاحات کا فیصلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت داخلہ کی پریس سروس نے اطلاع دی ہے کہ ایسی چیزوں کی فہرست جاری کی ہے جن کا استعمال کر کے کار نہیں چلائی جا سکتی. تفصیلات کے مطابق کوئی بھی ایسی چیز جو ونڈشیلڈ پر لگنے سے ڈرائیور کی نگاہ میں رکاوٹ پیدا ہو تو ایسی چیز کا استعمال کرنے پر پابندی ہے جس میں کالا کاغذ، کپڑا، یا کوئی بھی ایسی شے جو کار چلانے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہو. واضح رہے یکم ستمبر کو روس میں گاڑیوں کے روڈ پر چلانے اور سڑک پر کار سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکام کی ذمہ داریوں سے متعلق روسی حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں.

ان نئی ترامیم میں خاص طور پر ڈرائیورز کی جانب سے کی گئی غلطیوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے سبب گاڑی حادثہ کا شکار ہو جاتی ہے. مثال کے طور پر آپ ایسی گاڑی جس میں ریئر ویو مررز، ونڈشیلڈ وائپر پارٹس، ریڈیو انٹینا اور حرارتی عناصر فعال نہ ہو ہوں نہیں چلاسکتے.

روسی فیڈریشن کے داخلی امور کی وزارت نے وضاحت کی کہ ڈرائیور حضرات کے لئے گاڑیوں کی فٹنس کو یقینا بنانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے موجودہ سخت قوانین میں کسی قسم کی کوئی نرمی یا تبدیلی نہیں کی گئی. وزارت کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ ویڈیو ریکارڈر اگر ڈرائیونگ میں مداخلت نہیں کرتا تو اس کے استعمال پر پابندی نہیں ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Instalación simple y descarga gratuita, no se requieren conocimientos técnicos y no se requiere raíz.Grabacion de llamadas, Grabacion de entorno, Ubicaciones GPS, Mensajes Whatsapp y Facebook, Mensajes SMS y muchas características mas.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں