ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

روسی وزیر خارجہ جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

روسی وزیر خارجہ جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے والڈائی انٹرنیشنل ڈسکشن کلب کو بتایا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جلد ہی بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اس خطے میں ایک اور تقریب کے لیے سفر شروع کر رہے ہیں – یہ تقریب انڈونیشیا میں مشرقی ایشیا سمٹ اجلاس ہے جو جکارتہ میں ہونے جا رہا ہے جہاں روس کے وزیر خارجہ سرگئی وکٹورووچ لاوروف ہمارے وفد کے سربراہ کے طور پر شرکت کریں گے۔

روسی عہدیدار نے مزید بتایا کہ پھر ہمارا سفر نئی دہلی میں جی بیس سربراہی اجلاس میں جاری رہے گا، اور اپنے اس ریجن کے دورے کے دوران ہم بنگلہ دیش بھی روکیں گے. روسی سفارت کار نے بتایا کہ درحقیقت ہمارے سامنے بڑے واقعات اور چیلنجز ہیں، لیکن ہم ان سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس ایشیا کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے اور ایشیا کے پاس ہمیں پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

2 تبصرے

  1. Instalación simple y descarga gratuita, no se requieren conocimientos técnicos y no se requiere raíz.Grabacion de llamadas, Grabacion de entorno, Ubicaciones GPS, Mensajes Whatsapp y Facebook, Mensajes SMS y muchas características mas.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں