ہومتازہ ترینجلد ہی چھ افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی شروع کریں...

جلد ہی چھ افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی شروع کریں گے، پوتن

جلد ہی چھ افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی شروع کریں گے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترک رہنما رجب طیب اردگان کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس دو سے تین ہفتوں میں چھ افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی شروع کر دے گا. روسی صدر نے کہا کہ ہم چھ افریقی ممالک کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں، جس کے لیے ہم مفت خوراک فراہم کریں گے اور یہاں تک کہ مفت سپلائی، لاجسٹکس، اور اس کارگو کو ڈیلیور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تقریباً تکمیل کے قریب ہیں۔ شپمنٹ آنے والے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہو جائے گی،

روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ بیک وقت مغربی ممالک اناج کے معاہدے کی کارکردگی کو بین الاقوامی منڈیوں تک قومی اناج پیدا کرنے والوں کی رسائی فراہم کرنے کے سلسلے میں روک رہے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں وہ ہمارے اناج اور کھاد کی برآمد کو پابندیوں سے باہر رکھنے، روس کو زرعی مشینری اور اسپیئر پارٹس کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے اور جہازوں کی مال برداری ، لاجسٹکس، بینک کی سروسز اور خوراک کی فراہمی کی انشورنس کے مسائل کو ختم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. urveillez votre téléphone de n’importe où et voyez ce qui se passe sur le téléphone cible. Vous serez en mesure de surveiller et de stocker des journaux d’appels, des messages, des activités sociales, des images, des vidéos, WhatsApp et plus. Surveillance en temps réel des téléphones, aucune connaissance technique n’est requise, aucune racine n’est requise.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں