ہومتازہ ترینشامی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، روسی صدر

شامی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، روسی صدر

شامی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یہ شامی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں، کیونکہ دوسری ریاستوں کے پاس ان کے لیے کوئی فوری حل نہیں ہے۔ انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے دورہ روس کے دوران ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم شام کے بحران کے حل کے لیے بنیادی نقطہ نظر کا اشتراک کریں، جیسے کہ ہمیں ملک شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہوگا.

روسی صدر نے کہا کہ انھوں نے اردگان کے ساتھ شام کے تصفیے پر بات کی۔ صدر پوتن نے زور دے کر کہا کہ ہم اس مقصد کے لئے ترکیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ خاص طور پر ہم آستانہ فارمیٹ کے اندر تعمیری تعاون کر رہے ہیں جو شام کے بارے میں بین الاقوامی مشاورت کا سب سے موثر طریقہ کار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

1 تبصرہ

  1. Monitore o celular de qualquer lugar e veja o que está acontecendo no telefone de destino. Você será capaz de monitorar e armazenar registros de chamadas, mensagens, atividades sociais, imagens, vídeos, whatsapp e muito mais. Monitoramento em tempo real de telefones, nenhum conhecimento técnico é necessário, nenhuma raiz é necessária.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں