ہومتازہ ترینامریکی ایف سولہ اور فرانسیسی میراج طیارے روسی لڑکا طیاروں کا مقابلہ...

امریکی ایف سولہ اور فرانسیسی میراج طیارے روسی لڑکا طیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، روسی عہدیدار

امریکی ایف سولہ اور فرانسیسی میراج طیارے روسی لڑکا طیاروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، روسی عہدیدار

ماسکو صداۓ روس
روس کی ریاستی ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ آندرے کارتاپولوف نے کیف کو مغربی ممالک کے لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فراہمی کے بارے میں کہا کہ غیر ملکی لڑاکا طیارے میراج ٢٠٠٠ اور ایف سولہ جدید روسی لڑاکا طیاروں کو فضائی لڑائی میں چیلنج نہیں کر سکیں گے جب کہ امریکی ساختہ ایف سولہ کی یوکرین میں دیکھ بھال اور مرمت بھی مشکل ہے. کارتاپولوف نے ٹی وی چینل روسسیا-٢٤ پر کہا کہ اب میراج طیاروں کی باری ہے, یہ بات درست ہے کہ یہ طیارے اچھے ہیں تاہم روسی طیاروں کا مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں کیونکہ فضائی لڑائی میں ہمارے جدید لڑاکا طیاروں کے مقابل پر میراج کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

امریکی ساختہ ایف سولہ طیاروں کے بارے بات کرتے ہوئے روسی عہدیدار نے کہا کہ یہ امریکی طیارے بھی روسی جدید ترین لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی ایف سولہ لڑاکا طیارہ مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے کافی مشکل طیارہ ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

17 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں