دس ہزار یوکرینی فوجیوں کا روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا انکشاف
ماسکو (صداۓ روس)
روسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ حالیہ ہفتوں میں بڑی تعداد میں یوکرائنی فوجیوں نے روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ واضح رہے یوکرینی فوجیوں نے خصوصی ریڈیو فریکوئنسی جو ہتھیار ڈالنے کے خواہشمند یوکرینی فوجیوں کے لیے تیار کی گئی ہے کا استعمال کرتے ہوئے ہتھیار ڈالے.
یہ فریکوئنسی 149.200 کال سائن ‘وولگا’ موسم گرما کے دوران روسی فوج نے ڈیزائن کی تھی۔ روسی میڈیا کے حوالے سے صورتحال کا علم رکھنے والے ایک ذریعہ کے مطابق اب تک اسے 10,000 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں نے استعمال کیا ہے اور روسی فوج کے آگے ہتھیار ڈال دئیے ہیں جنہیں بعد میں روسی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ریڈیو فریکوئنسی پوری فرنٹ لائن میں فعال ہے۔