ہومتازہ ترینروسی فوج میں مزید بھرتیوں کا امکان نہیں، روسی وزارت دفاع

روسی فوج میں مزید بھرتیوں کا امکان نہیں، روسی وزارت دفاع

روسی فوج میں مزید بھرتیوں کا امکان نہیں، روسی وزارت دفاع

ماسکو (صداۓ روس)
روسی جنرل اسٹاف کی مرکزی تنظیم اور موبلائزیشن ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ریئر ایڈمرل ولادیمیر تسملیانسکی نے کہا کہ روس کا جنرل اسٹاف روسی شہریوں کی فوج میں مزید شملیت کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے موسم خزاں کے مسودے سے قبل ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ روس کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف میں مزید نفری بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے. واضح رہے روس میں فوج میں نوجوانوں کی بھرتی کے حوالے سے دو بار سالانہ کال اپ پیریڈ ہوتی ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل آخری موسم خزاں کی کال اپ ایک ماہ بعد معمول سے ایک ماہ بعد شروع ہوی جس کی وجہ فوج میں نئی بھرتی دفاترمیں رکاوٹیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم خزاں کی فوجی کال اپ شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر سے شروع ہو جائے گی اور ان کے 12 ماہ کی تربیتی مدت کے دوران یوکرین میں لڑنے کے لیے کوئی بھرتی نہیں بھیجا جائے گا۔ یاد رہے روس نے اس سال کے موسم بہار کی کال اپ کے دوران 147000 مردوں کی فہرست بنائی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں