ہومانٹرنیشنلبرطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک...

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

لندن انٹرنیشنل ڈیسک
بھارت کو کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کا اثر برطانیہ میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر کو اسکاٹ لینڈ میں گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔

بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں علیحدگی پسند تنظیم کے سربراہ نیجر سنگھ کے قتل کے بعد سے ہی بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں