ہومتازہ تریندونیسک اور لوہانسک واپس روس کا حصہ بن گئے، پہلی سالگرہ پر...

دونیسک اور لوہانسک واپس روس کا حصہ بن گئے، پہلی سالگرہ پر روس میں جشن

دونیسک اور لوہانسک واپس روس کا حصہ بن گئے، پہلی سالگرہ پر روس میں جشن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کردیئےہيں کہ جس کی رو سے دونیسک اور لوہانسک ایک بار پھر روس سے ملحق ہوگئے ہیں۔ موصولہ خبروں کے مطابق روس کے قومی دنوں کے قانون میں کی گئی ترامیم کی بنیاد پر اب تیس ستمبر کی تاریخ کو، دونیسک اور لوہانسک علاقوں کے ایک بار پھر روس سے ملحق ہونے کے دن کے طور پر، قومی جشن منانے اور عام تعطیل کرنے کا دن اعلان کیا گيا ہے –

روس کے ساتھ دونیسک اور لوہانسک علاقوں کے دوبارہ اتحاد کے دن کی دستاویز کے ساتھ ساتھ خیرسن اور زاپوریژیا کے علاقوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے والی دستاویز، صدر ن پوتن نے 12 ستمبر کو ریاستی دوما کے ایوان زیریں میں پیش کی تھی، جسے روس کی صوبائی پارلیمنٹ نے انیس ستمبر کو جبکہ اس ملک کی کونسل فیڈریشن نے پچیس ستمبر کو اس کی منظوری دی۔

موصولہ خبروں کے مطابق، 23 سے 27 ستمبر 2022 تک ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر، ان علاقوں کے باشندوں نے دونتسک اور لوہانسک کے روس میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا- چنانچہ دونیسک کے باشندوں نے اٹھانوے اعشاریہ بیالیس فیصد ، لوہانسک کے باشندوں نے ننیانوے اعشاریہ تیئیس فیصد، خیرسن کے باشندوں نے ستاسی اعشاریہ صفر پانچ فیصد اور زاپوریژیا کے باشندوں نےترانوے اعشاریہ صفر پانچ فیصد ووٹوں سے اپنے علاقوں کے روس میں ملحق ہونے کے حق میں ووٹ دیئے اور یہ علاقے گزشتہ سال تیس ستمبر کو روس کا حصہ بنے۔

تیس ستمبر کو اس سے قبل خیرسن اور زاپوریژیا کے علاقوں میں قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

112 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں