حماس نے اسرائیلی فوج کا میجر جنرل گرفتار کرلیا
تل ایب (انٹرنیشنل ڈیسک)
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، فضا اور سمندر سے حملوں میں 100 اسرائیلی ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنالیا گیا۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے میجر جنرل نمرود الونی کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ میجر جنرل نمرود الونی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) ڈیپتھ کور اور ملٹری کالجز کے سربراہ ہیں، انہیں اس سال کے شروع میں اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے تعینات کیا تھا۔
اسرائیل جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے.فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 210 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 270 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔