ہومانٹرنیشنلجنگ ہرگز نہیں روکیں گے، اسرائیل کا دنیا کو دو ٹوک...

جنگ ہرگز نہیں روکیں گے، اسرائیل کا دنیا کو دو ٹوک پیغام

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز غزہ میں جاری جنگ روکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کا مطلب غزہ کے عسکریت پسند حکمرانوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترداف ہے۔

نیتن یاہو نےپریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک کو چاہیے کہ وہ ان 230 سے زیادہ یرغمالوں کی آزادی کے لیے ہماری جدوجہد میں مزید مدد کریں جنہیں حماس کے جنگجو 7 اکتوبر کے حملے کے دوران اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے Xپر غیر ملکی میڈیا کے لئے ایک بیان پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “حماس کی 7 اکتوبر کی ہولناکیاں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ جب تک مہذب دنیا، وحشیوں سے لڑنے کے لیے تیار نہیں ہو گی، تب تک ہم ایک بہتر مستقبل کے وعدے کو پورا نہیں کر سکیں گے۔”

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں