ہومتازہ ترینغزہ میں شہریوں پر بمباری کا کوئی جواز نہیں تسلیم نہیں کیا...

غزہ میں شہریوں پر بمباری کا کوئی جواز نہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہریوں پر بمباری کا کوئی بھی جواز پیش نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اس وقت جو ہولناک واقعات رونما ہو رہے ہیں، جب لاکھوں بے گناہ لوگ، جن کے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں، بمباری سے چھپنے کی جگہ نہیں، مارے جا رہے ہیں، کسی بھی چیز کا جواز نہیں بن سکتا۔

روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہر طرف خون بہہ رہے بچوں، مردہ بچوں کو دیکھتے ہیں، خواتین، بوڑھے لوگ کس طرح تکلیف میں ہیں، یہ سب دیکھتے ہیں تو اس بات کا کوئی بھی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا کہ یہ درست عمل ہے۔ روسی صدر نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری فوری طور پر روکنی چاہئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں