ہومتازہ ترینروس نے یوکرین کے ساتھ ویزا فری معاہدہ ختم کر دیا

روس نے یوکرین کے ساتھ ویزا فری معاہدہ ختم کر دیا

ماسکو (صداۓ روس)

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے شائع ہونے والے ایک سرکاری نوٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان اپنے شہریوں کو بغیر ویزے کے دونوں ممالک کے درمیان سرحد عبور کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ اب نافذ العمل نہیں ہے۔

اس نوٹس کے مطابق روسی حکومت اور یوکرین کی حکومت کے درمیان روسی فیڈریشن اور یوکرین کے شہریوں کے بغیر ویزا کے سفر کا معاہدہ، جس پر ماسکو میں 16 جنوری 1997 کو دستخط کیے گئے تھے، اب رواں برس جنوری 2023 کو ختم ہوگیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین نے 2022 کے وسط میں روس کو ایک نوٹ بھیجا تھا، جس میں ماسکو کو بتایا گیا تھا کہ اس معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی اور کیف روسی شہریوں کے لئے یوکرینی ویزا لازمی قرار دے گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جون 2022 میں اس سلسلے میں ایک میڈیا اعلان بھی کیا تھا۔

پچھلے مہینے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس میں یوکرائنی شہریوں کو روس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی چاہے ان کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہو، اور دستاویزات کا طریقہ کار پیش کیا گیا تھا جنہیں قابل قبول سمجھا جائے گا۔

یوکرائنی دستاویزات کے حامل لاکھوں افراد نے فروری 2022 میں بڑھتے ہوئے تنازعے سے روس میں پناہ مانگی ہے اور روس میں رہنے کو ترجیح دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں