ہومتازہ ترینروس کے نئے بھاری بھرکم مسافر طیارے کی کامیاب پرواز مکمل

روس کے نئے بھاری بھرکم مسافر طیارے کی کامیاب پرواز مکمل

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی معروف طیارہ ساز ادارے یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن (یو اے سی) کی پریس سروس نے اطلاع دی ہے کہ روسی ساختہ وسیع باڈی والے اور طویل فاصلے کی رینج والے مسافر طیارے Il-96-400M نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔

یاد رہے یہ طیارہ Il-96-300 کا ایک جدید ورژن ہے جو روس کی Ilyushin طیارے بنانے والی کمپنی نے بنایا ہے، اس میں 9.35 میٹر تک پھیلا ہوا ایک فسلیج، زیادہ طاقتور PS-90A1 انجن ہے اور اس طیارے میں 370 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

اس حوالے سے روس کے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف نے وزراء کی کابینہ کی پریس سروس کو بتایا کہ اس جدید Il-96-400M طیارے کی پہلی اور کامیاب پرواز ملکی ڈیزائن بیورو اور طیارہ ساز کمپنیوں کی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طیارے نے نہ صرف Il-96-300 کی اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھا بلکہ نئی آپریشنل اور نقل و حمل کی صلاحیتیں بھی حاصل کیں۔

مانتوروف نے مزید کہا کہ یہ پرواز تقریبا 2000 میٹر کی بلندی پر ہوئی اور 26 منٹ تک جاری رہی۔ اس طیارے کی رفتار 390و کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس نئے جدید فلائٹ نیویگیشن اور ریڈیو کمیونیکیشن آلات کی وجہ سے روسی پارٹس کا استعمال کرتے ہوئے، پرواز کی حفاظت اور بھروسے میں اضافہ ہوا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں