شمالی کوریا کے پاس امن یا تباہی کے دو آپشن موجود ہیں، جنوبی کوریا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے لاپرواہی اور اشتعال انگیز اقدامات کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے گذشتہ مہینے شمالی کوریا کی جانب سے تمام فوجی اقدامات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد اعلی فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک نشست میں کہا کہ شمالی کوریا کے پاس امن یا تباہی کے دو آپشن موجود ہیں اور اس نے اگر لاپرواہی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا ہو گا۔
گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کے فوجی سیٹیلائٹ پر دو طرفہ سمجھوتہ کھٹائی میں پڑ گیا جبکہ پیونگ یانگ نے بھی اس سمجھوتے کو منسوخ کر دیا۔ یہ دوطرفہ سمجھوتہ جزیرہ نمائے کوریا میں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی غرض سے طے پایا تھا جبکہ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ منسوخ ہونے کے بعد شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے۔