ہومانٹرنیشنلامریکہ نے روس، چین اور پاکستان کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے روس، چین اور پاکستان کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے روس، چین اور پاکستان کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے یوکرین جنگ سے متعلق سابقہ ​​پابندیوں کو روکنے میں، روس کی مدد کرنے کے بہانے سینکڑوں افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں ۔ امریکہ کے محکمہ خزانہ اور خارجہ امور نے ، ماسکو کے خلاف جنگ یوکرین سے متلعق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی عائد کردہ پابندیوں کو خاطر میں نہ لائے جانے کے بہانے، ڈھائی سو سے زائد افراد اور اداروں کو اپنی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے چین، روس، ہانگ کانگ اور پاکستان میں ایسے چار اداروں اور نو افراد پر مشتمل ایک نیٹ ورک کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں کہ جنہوں نے روس کو چینی ساختہ ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سہولت فراہم کی ہے-

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس نے ترکی، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر ٹیکنالوجی، آلات اور پرزے جیسے بیرنگ، ہوائی جہاز کے پرزے اور ایکسرے سسٹم کی منتقلی کے الزام میں یہ پابندی عائد کی ہے۔

مغربی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان پابندیوں سے اس کی معیشت کی ترقی میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔ تقریباً ایک ماہ قبل بھی واشنگٹن نے سائبیریا میں واقع سیال قدرتی گیس کو صاف کرنے کے لیے ایک اور روسی منصوبے کو نشانہ بنایا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

105 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں