ہومتازہ ترینروسی کھیتوں میں اب خود کار ٹریکٹر چلنے لگے

روسی کھیتوں میں اب خود کار ٹریکٹر چلنے لگے

روسی کھیتوں میں اب خود کار ٹریکٹر چلنے لگے

ماسکو (صداۓ روس)
روس اپنے ملک کے زرعی شعبے میں جدت لا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ روسی کھیتوں میں اب خود کار ٹریکٹر چل رہے ہیں. روس میں زرعی اے آئی ٹیکنالوجی کے ڈویلپر نے کہا ہے کہ روس کے زرعی صنعتی شعبے میں اے آئی پر مبنی (مصنوعی ذہانت) خود مختار ٹریکٹرز کا بڑے پیمانے پر استعمال شروع ہوگیا ہے۔ کمپنی جو کہ اے آئی ٹیکنالوجیز پر مبنی زرعی مشینری کے لیے کاگنیٹو ایگرو پائلٹ خود مختار ڈرائیونگ سسٹم تیار کر رہی ہے، نے میڈیا کو بتایا کہ اس نظام کا دنیا میں کوئی اینالاگ نہیں ہے۔ ڈویلپر کا اصرار ہے کہ خود چلانے والے ٹرک کے ذریعے خودکار کھیتی سے کاشتکاری کی پیداواری صلاحیت میں ٢٥ فیصد اضافہ ہو سکتا ہے اور بیس سسے چالیس فیصد تک مزید مواد، جیسے کھاد اور بیجوں کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کمپنی کی پریس سروس نے بتایا کہ کوگنیٹو پائلٹ نے روس میں اے آئی پر مبنی کوگنیٹو ایگرو پائلٹ سسٹم سے لیس ٹریکٹرز کے آپریشنز کے نتائج پیش کیے ہیں۔ سمارٹ مشینری نے مجموعی طور پر دو عشاریہ تین ملین ہیکٹر سے زیادہ کھیتی کی. رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ مجموعی طور پر کوگنیٹو ایگرو پائلٹ سے لیس ٣١٢ ٹریکٹر مارچ سے نومبر تک روسی فارموں پر کام کر رہے ہیں۔ سسٹم کے استعمال سے کسانوں کو ١٠٠٠ ہیکٹر کے رقبے کے ساتھ اوسطاً دو عشاریہ چھے ملین روبل فی کھیت، یا مجموعی طور پر ٥ بلین روبل سے زیادہ بچانے میں مدد ملی ہے۔

ڈویلپر کے مطابق یہ روس میں ٹریکٹرز کے لیے بڑے پیمانے پر اے آئی کے تجارتی استعمال کا پہلا کیس ہے۔ کوگنیٹو پائلٹ کی سی ای او اولگا یوسکووا نے کہا کہ دراصل ہماری سمارٹ مشینری نے سیزن کے ایک تہائی سے کچھ زیادہ کام کیا ہے، اور نتائج ہمارے روبوٹک ٹریکٹرز کے استعمال کی اعلیٰ صلاحیتوں اور امکانات کی تصدیق کرتے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں