ہومانٹرنیشنلامریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ١٢ فی صد اضافہ ہوگیا ہے جس سے امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد ١٢ فی صد بڑھ کر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی محکمہ برائے رہائش اور شہری ترقی کے ذریعہ کرائے گئے سروے کے مطابق جنوری میں ملک بھر میں تقریباً ٦٥٣٠٠٠ افراد بے گھر تھے۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں ٧٠٦٥٠ زیادہ ہے اور سنہ ٢٠٠٧ میں سروے شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی امریکیوں کی تعداد امریکہ کی آبادی کا ١٣ فیصد ہے لیکن وہ کل بے گھر آبادی کا ٣٧ فیصد ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکہ میں بے گھر افراد کے بحران کا سبب مکانوں کا بڑھتا ہوا کرایہ اور کورونا وائرس سے متعلق امداد میں کمی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

188 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں