ہومتازہ ترینیوکرین کی بے تکی شرائط پر امن ممکن نہیں، کریملن

یوکرین کی بے تکی شرائط پر امن ممکن نہیں، کریملن

یوکرین کی بے تکی شرائط پر امن ممکن نہیں، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ایوان صدر کے ترجمان پیسکوف نے یوکرین کے نام نہاد امن فارمولے کو بے مطلب قرار دیا۔ انھوں نے قصر کریملن میں ایک پریس کانفرنس میں مذاکرات کو مسترد کرنے کے بارے میں یوکرینی صدر زيلینسکی کے بیان پر کہا کہ یوکرین کا نام نہاد امن فارمولہ صرف ایک ڈھونگ ہے کہ جس کا کوئی مطلب ہی نہیں نکلتا۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان پیسکوف نے یورپی یونین میں روسی اموال اور اثاثے مسدود کئے جانے کے امکان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دولت و ثروت کو ضبط نہیں کرتا اور جو سرمایہ کار روسی منڈی ترک کرنا چاہتا ہے وہ اپنے اثاثے منتقل اور یا انھیں فروخت کر دیتا ہے ۔اس سے قبل فائینینشل ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ یورپی حکام نے گروپ سات کو تجویز پیش کی ہے کہ روس کے ضبط شدہ اثاثوں کو عالمی بینک اور یورپی بینک کے ذریعے یوکرین کی تعمیر و ترقی کے کاموں پر خرچ کرنے کے لئے یوکرین منتقل کر دیا جائے۔ مغربی ممالک نے جنگ یوکرین کے بہانے روس کے خلاف دشمنانہ پالیسیاں سخت کردی ہیں اور ماسکو کے خلاف خاص طور سے توانائي کے شعبے میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

دریں اثنا جمہوریہ چيک اور سلواکیہ نے یورپی یونین کے لئۓ روسی تیل کی درآمدات کا تحفظ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی ٹرانس سرکاری آئل کمپنی کے سربراہ توکاروف نے کہا ہے کہ جمہوریہ چيک اور اسلواکیہ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمدات کا سلسلہ جاری رکھے ورنہ توانائي کے مسائل و مشکلات بڑھتی چلی جائیں گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

183 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں