ہومتازہ ترینامریکی اقدامات سے عرب دنیا میں غم و غصہ پیدا ہو رہا...

امریکی اقدامات سے عرب دنیا میں غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے، روس

امریکی اقدامات سے عرب دنیا میں غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تمام کوششوں کو نقصان پہنچانے والے امریکہ کے اقدامات سے عرب دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واسیلی نیبنزیا نے کہا کے بار باراس مقصد کے لیے ویٹو کے حق کا استعمال کرتے ہوئے، واشنگٹن فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کی تمام کوششوں کو روکتا ہے اور اس وقت پاس ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دونوں قراردادیں ٢٧١٢ اور ٢٧٢٠ بنیادی طور پر غیر لاگو رہیں۔

روسی سفارت کار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اس سے عرب دنیا میں غم وغصہ بھڑکتا ہے، جو بعض اوقات انصار اللہ تحریک کی کارروائیوں جیسی خطرناک شکل اختیار کر لیتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حکومتوں کے لیے اپنی عوام کے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ نیبنزیا نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کا خطہ بہت بدقسمت ہے کہ اس تمام عرصے کے دوران امریکہ نے اسرائیل کے اقدامات کو چھپا کر سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کو یرغمال بنا رکھا ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں