ہومانٹرنیشنلایران میں دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

ایران میں دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

ایران میں دو دھماکے، 103 افراد جاں بحق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب ٢ دھماکوں میں ١٠٣ افراد جاں بحق اور ١٤١ زخمی ہوگئے۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔ عرب میڈیا کی رپوٹ کے مطابق ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے داخلی دروازے کے قریب رکھے گئے تھے، دھماکوں کے وقت بڑی تعداد میں لوگ قاسم سلیمانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے ٥ اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کرمان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے ایسے اقدامات ہمارے ٹھوس عزم کو متاثر نہیں کرسکتے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں ٣ جنوری ٢٠٢٠ کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں