ہومانٹرنیشنلایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج

ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج

ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، یمنی فوج

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے والے ایک امریکی بحری جہاز کو مختلف طرح کے میزائلوں اور ڈرون کی بڑی تعداد سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ انہوں نے کہا: امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانا، ہماری بحریہ کے فوجیوں پر امریکیوں کے حملے کا ابتدائي جواب ہے ۔

یحیی سریع نے زور دیا: امریکی بحری جہاز پر، یمنی بحریہ، میزائل یونٹ اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشن کے تحت حملہ کیا گيا۔ ہم ملک کے دفاع کے قانونی حق کے دائرے میں ہر قسم کے مخاصمانہ خطرے اور ہر طرح کی دھمکی کا جواب دینے میں ذرہ برابر تذبذب سے کام نہيں لیں گے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ ان کا ملک غزہ کے خلاف جنگ اور محاصرے کے خاتمے تک اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے اسی طرح اسرائیلی حکومت کی ملکیت والی اور اسرائیلی حکومت کی بندرگاہوں کی سمت جانے والے بحری جہازوں کے علاوہ تمام جہازوں کے لئے بحیرہ احمر کو محفوظ قرار دیا ہے ۔ امریکہ کا دعوی ہے کہ اس نے یمنی فوج کی کارروائی کے سد باب کے لئے ایک بحری اتحاد قائم کیا ہے لیکن فرانس، اسپین اور اٹلی نے اس اتحاد سے اپنے نکلنے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی فوج کو اپنے بحری جہاز دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں