ہومپاکستانپاکستان کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی حمایت...

پاکستان کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی حمایت کا اعلان

پاکستان کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ روس)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیلی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ عثمان جدون نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کے بارے میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل، ایک مستقل رکن کے ویٹو کی وجہ سے مفلوج ہوکے رہ گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ویٹو پاور کے غلط استعمال نے ہمارے اس یقین کی تقویت کی ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاح ضروری ہے اور موجودہ ڈھانچے میں مزید مسقتل اراکین کا اضافہ ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے ڈپٹی چیف ڈیلیگیٹ نے اسی کے ساتھ بین الاقوامی عدالت میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جنوبی افریقا کی اپیل کی اپنے ملک کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی حکومت پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے جنوبی افریقا کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ بحران غزہ کی بنیادی وجہ اسرائيل کا طولانی قبضہ اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کا انکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ جنگ کا اپنے دفاع کے نام پر جواز نہیں پیش کیا جاسکتا۔ عثمان جدون نے کہا کہ غزہ کے عوام کا قتل بند کرنے سے اسرائیلی حکومت کا انکار، انسان دوستانہ امداد میں رکاوٹ اور غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کا اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورز ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں