ہومانٹرنیشنلچلی کے 100 وکیلوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

چلی کے 100 وکیلوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

چلی کے 100 وکیلوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے ١٠٠ وکیلوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ چلی کے ان ١٠٠ وکیلوں میں سے اکثر فلسطینی نژاد ہیں۔ ان کی شکایت میں غزہ پٹی میں اسرائیلی جرائم کو سن ١٩٤٩ میں منظور ہونے والے چارو جینوا کنونشنوں کی خلاف ورزی بتایا گیا ہے۔

شکایت کرنے والے ان وکیلوں نے اسرائیلی وزیر ا‏عظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیلی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کی تھی۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کے مقدمے کی بنیاد یہ ہے کہ اسرائيل نے غزہ میں نسلی تصفیہ کیا ہے۔ واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے ٧ اکتوبر سن ٢٠٢٣ میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔ یاد رہے ٤٥ دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد ٢٤ نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے اسرائیلی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں