ہومانٹرنیشنلفن لینڈ روس کے ساتھ سرحد کو مزید ایک ماہ کے لیے...

فن لینڈ روس کے ساتھ سرحد کو مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھے گا

فن لینڈ روس کے ساتھ سرحد کو مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فن لینڈ کی وزیر زراعت اور جنگلات ساری ایسییہ نے کہا کہ فن لینڈ کی حکومت نے روس کے ساتھ سرحد پر کراسنگ کو مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فن لینڈ کے متعدد میڈیا نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ تمام سرحدی کراسنگ ایک ماہ کے لیے بند رہیں گی۔ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ساری ایسییہ جو فن لینڈ کے صدر کے لیے امیدوار بھی ہیں کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں، میں ان معلومات کی تصدیق کر سکتی ہوں جو پبلک کر دی گئی ہیں.

یاد رہے نومبر٢٠٢٣ میں فن لینڈ نے مشرقی سرحد پر اپنے تمام آٹھ موٹر وے کراسنگ کو بند کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ اقدام روس کی مبینہ مہم سے نمٹنے کے لئے ہے جو کہ تیسرے ممالک سے تارکین وطن کو فن لینڈ کی سرحد تک پہنچنے کیلئے چلائی جا رہی ہے۔ فن لینڈ کے مطابق دو کراسنگ صرف ١٢ دسمبر کو کھولی گئی تھیں جنہیں ١٤ دسمبر کو ایک ماہ کی مدت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔ ٩ جنوری کو فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری اورپو نے کہا کہ ہیلسنکی ١٤ جنوری کے بعد سرحدی گزرگاہوں کو دوبارہ نہیں کھولے گا۔ توقع تھی کہ کابینہ بھی ١١ جنوری کو اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اس سے قبل کہا تھا کہ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے کے فن لینڈ کے اقدام سے یورپ میں نئی تقسیم کی لکیریں پیدا ہو رہی ہیں اور ماسکو ان کارروائیوں کا جواب باہمی مشاورت کے بعد دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں