ہومتازہ ترینخراب موسم کے باوجود ماسکو کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن جاری...

خراب موسم کے باوجود ماسکو کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن جاری ہے، ایوی ایشن اتھارٹی

خراب موسم کے باوجود ماسکو کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن جاری ہے، ایوی ایشن اتھارٹی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی روسویتسیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ماسکو ریجن کے ہوائی اڈے – شیرمیٹیوو، ڈومودیدوو، ونوکووو اور زوکووسکی گزشتہ رات سے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ماسکو کے وقت نو بج کر بیس منٹ سے موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے کوئی پرواز منسوخ یا تاخیر کا شکار نہیں ہوئی. ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ماسکو ریجن کے ہوائی اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں تاہم جب بھی ضروری ہو رن ویز کو صاف کر دیا جاتا ہے۔ روسویتسیہ کے ماہرین اور ریاستی کارپوریشن برائے ہوائی ٹریفک مینجمنٹ نے ماسکو کے ہوائی اڈوں اور کیریئرز کی سرگرمیوں کی نگرانی تیز کر دی ہے۔ ایجنسی نے زور دیا کہ تمام ہوائی اڈوں پر ان حالات میں کام کرنے کے لیے کافی افرادی قوت اور وسائل موجود ہیں۔

اس سے قبل روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر نے اطلاع دی تھی کہ ماسکو اور خطے میں رات ٩ بجے تک پیلے رنگ کی موسم کی وارننگ جاری رہے گی۔ ہوا کے جھونکے، برف باری اور برفانی طوفان کی وجہ سے جمعرات کو اور جمعہ کو دوپہر تک – برفانی حالات کی وجہ سے صورت حال سخت ہوگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں