ہومتازہ ترینروسی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں طویل قیام کا...

روسی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں طویل قیام کا ریکارڈ بنا ڈالا

روسی خلا باز نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں طویل قیام کا ریکارڈ بنا ڈالا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے خلائی ادارے روسکوسموس نے کہا ہے کہ روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پچھلا ریکارڈ بھی ایک اور روسی خلا باز گنندے پڈالکا کے پاس تھا، جو اپنے پانچ مشنوں کے دوران ٨٧٨ دن، ١١ گھنٹے، ٢٩ منٹ اور ٤٨ سیکنڈ تک خلا میں رہا۔ روسکوسموس نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ کونونینکو نے پڈالکا کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. کونونینکو کے لیے یہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پانچواں مشن ہے، جس نے پہلی بار ٢٠٠٨ میں خلا کا سفر کیا تھا۔

اسٹیشن کا موجودہ عملہ ٢٣ ستمبر کو زمین پر واپس آنے والا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٥٩ سالہ گنندے پڈالکا خلاء میں ١٠٠٠ دن گزارنے کا سنگ میل عبور کرنے والا پہلا انسان بن جائے گا۔

مدار سے روسی میڈیا آر ٹی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کونونینکو نے کہا کہ وہ ٨٧٨ دن خلا میں رہنے کے بعد آئی ایس ایس کو اپنا گھر سمجھ سکتے ہیں۔ گھر ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کا خاندان اور آپ کے دوست ہیں۔ میرے بہت سے دوست خلاباز ہیں.

ٹاس نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں، خلاباز نے بتایا کہ وہ اس کام کے لیے خلا میں موجود ہیں کیونکہ یہ مجھے پسند ہے، نہ کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی ذاتی کامیابی پر نہیں بلکہ اس حقیقت پر زیادہ فخر ہے کہ خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ ایک روسی کے پاس ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل

52 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں